Chal aa ik aisi nazam likhun...
چل آ اک ایسی " نظم "کہوں جو"لفظ"کہوں وہ ہو جائے بس"اشک"کہوں تو اک آنسو تیرے گورے"گال"کو دھ...
چل آ اک ایسی " نظم "کہوں
جو"لفظ"کہوں وہ ہو جائے
بس"اشک"کہوں تو اک آنسو
تیرے گورے"گال"کو دھو جاے
میں" آ " لکھوں تو آ جائے
میں"بیٹھ"لکھوں تو آ بیٹھے
میرے"شانے"پر سر رکھے تو
میں"نیند"کہوں تو سو جائے
میں کاغذ پر تیرے"ہونٹ"لکھوں
تیرے" ہونٹوں" پر مسکان آئے
میں" دل " لکھوں تو دل تھامے
میں" گم " لکھوں وہ کھو جائے
تیرے" ہاتھ " بناوں پنسل سے
پھر" ہاتھ " پہ تیرے ہاتھ رکھوں
کچھ" الٹا سیدھا" فرض کروں
کچھ" سیدھا الٹا " ہو جائے
میں " آہ " لکھوں تو ہائے کرے بےچین لکھوں"بےچین" ہو تو پھر میں بےچین کا" ب" کاٹوں تجھے " چین" زرا سا ہو جائے ابھی"ع" لکھوں تو سوچے مجھے پھر "ش"لکھوں تیری نیند اڑے
جب"ق" لکھوں تجھے کچھ کچھ ہو میں"عشق" لکھوں تجھے ہو جائے
---

Post a Comment: